25 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ "حسین امیر عبداللھیان" نے ان خبروں کی یکسر تردید کی کہ ایران نے قاہرہ کے حالیہ اجلاس میں بشار اسد کی برطرفی پر اتفاق کیا ہے –

ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق عربی اور افریقی ممالک کے امور میں وزیر خارجہ کے نائب حسین امیرعبداللھیان نے آج کہا کہ شام کے حوالے سے ایران کے موقف میں بشار اسد کی برطرفی کسی بھی طور شامل نہیں ہے – انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ شام کے معاملے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف بالکل شفاف اور واضح ہے اور ایران نے شام کے عوام اور بشار اسد کے اصلاحاتی منصوبے کی ہمیشہ حمایت کی ہے –
امیرعبداللھیان نے مزید کہا کہ قاہرہ کے اجلاس میں شام کے بحران کے حل کےلئے سیاسی کوششوں کو جاری رکھنے ،تشدد کے خاتمے ،مخالفین کو ہتھیار فراہم نہ کرنے ، قومی مصالحت اور عام انتخابات کرانے پر تاکید کی گئی -

.....

/169